Thursday, April 25, 2024

وفاقی حکومت کا سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
February 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نےسندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسد عمر نے پروگرام ہارڈ ٹاک میں کہا درخواست گزار وزیراعظم اور وہ خود ہوں گے۔ کراچی کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب بہتر بلدیاتی نظام آئے گا اور کراچی کو اختیارات ملیں گے۔ دیہی سندھ سے آنے والے حکمرانوں نے کراچی کا بُرا حال کر دیا۔ اسد عمر بولے سوشل میڈیا کو شتربے مہار کی طرح کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ سوشل میڈیا کو اگر کھلا چھوڑ دیں گے تو بیلنس نہیں رہے گا۔ اسد عمر نے کہا خالد مقبول صدیقی اور مونس الہٰی سے ہماری ملاقاتیں مثبت رہیں۔ کھانے پینے کی اشیا پر حکومت نے ریلیف دیا۔ گیس اور بجلی پر ریلیف کیلئے تفصیلی بات چیت ہوئی۔