Wednesday, April 24, 2024

وفاقی حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کیلئے ڈھائی ارب کا ریلیف پیکیج

وفاقی حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کیلئے ڈھائی ارب کا ریلیف پیکیج
April 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کیلئے ڈھائی ارب کا ریلیف پیکیج تیار کر لیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کے نئے ریٹ مقرر کر دیئے گئے۔ 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔ دالیں، چاول، کھجوریں، سرخ اور کالی مرچ، ہلدی، چائے کی پتی سمیت دیگر اشیا  کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر 500 گرام کھجوروں کی قیمت میں 10 روپے تک کمی  ، 500 گرام کھجوریں 90 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کی ہو گئی۔ یوٹیلیٹی سپر باسمتی چاول کی قیمت میں فی کلو 5 روپے کمی ، یوٹیلیٹی سپر باسمتی چاول 140 روپے سے 135 کے ہو گئے ۔ یوٹیلیٹی ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں فی کلو 3 روپے کمی ، ٹوٹا باسمتی چاول 78 سے 75 روپے کے ہو گئے ۔ یوٹیلیٹی چکی بیسن کی قیمت میں فی کلو 20 روپے کمی ، یوٹیلیٹی چکی بیسن فی کلو 160 سے 140 کا دستیاب ہو گا۔ یوٹیلیٹی برانڈ کی دال ماش کی فی کلو قیمت 265 سے 255 ہو گئی، قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی۔ یوٹیلیٹی برانڈ کی لال مرچ 200 گرام کی قیمت میں 18 روپے کمی ، یوٹیلیٹی برانڈ کی لال مرچ 175 سے 157 روپے کی ہو گئی ۔ 100 گرام ہلدی کی قیمت میں چار روپے کمی ، ہلدی 100 گرام 35 سے 31 روپے کی ہو گئی ۔ 200 گرام دھنیا پاؤڈر کی قیمت میں 9 روپے کمی ، دھنیا پاؤڈر 90 سے 81 روپے کا ہو گیا۔ 50 گرام گرم مصالحہ پاؤڈر کی قیمت میں 6 روپے کمی، گرم مصالحہ پاؤڈر 64 سے 58 کا ہو گیا ۔ 50 گرام کالی مرچ کی قیمت میں 6 روپے کمی ، کالی مرچ 50 گرام 57 سے 51 روپے کی ہو گئی ۔ 100 گرام سفید زیرہ 99 سے 89 روپے کا ہو گیا۔ سفید ذیرے کی قیمت میں 10 روپے کمی ، 100 گرام دڑا مرچ کی قیمت میں 9 روپے کمی ، 100 گرام ڈرا مرچ 88 سے 79 روپے کی ہو گئی ۔ 95 گرام چائے کی قیمت میں 4 روپے کمی ، 95 گرام چائے 95 روپے سے 91 روپے کی ہو گئی ۔ رمضان المبارک کیلئے نئے ریٹس کا اطلاق 17 اپریل سے ہو گا۔