Friday, May 10, 2024

وفاقی حکومت کا خسارے کا شکار 4 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سےجان چھڑانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا خسارے کا شکار 4 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سےجان چھڑانے کا فیصلہ
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومتنے بھاری خسارے کاشکار 4اہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں کمپنیوں کو صوبوں کو دینے کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جایا جائےگا،حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کو دی جائے گی۔ پشاور اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنیاں خیبرپختونخوا کے حوالے کی جائیں گے۔

ادھر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔ صوبائی اسمبلی چوک میں احتجاج کے دوران خیبرروڈ پر ٹریفک بند رکھی۔ پریس کلب تک ریلی نکالی۔

پیسکو ملازمین نے ہڑتال کرکے دفتری امور کا بائیکاٹ کیا، پیسکو ہیڈکوارٹر سےریلی نکالی اور صوبائی اسمبلی چوک میں احتجاج کیا، مظاہرین نے خیبر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا،اسمبلی چوک میں احتجاج کے بعد مظاہرین نے اسمبلی چوک سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پسیکو کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ، مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے نجکاری کا فیصلہ نہ بدلا تو ملازمین احتجاج کےلئے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔