Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت کا تعمیراتی صنعت کیلئے آرڈیننس تیار

وفاقی حکومت کا تعمیراتی صنعت کیلئے آرڈیننس تیار
April 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے تعمیراتی صنعت کیلئے آرڈیننس تیار کر لیا۔ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے ٹیکس کی چھوٹ 90 فیصد تک ہو گی۔ پیکج کے مسودے کے مطابق ‏تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن کا نہیں پوچھا جائیگا۔ ‏بلڈرز اینڈ لینڈ ڈیولپرز کو سرمایہ 31 دسمبر تک بنک اکاؤنٹس میں جمع کرانا ہو گا اور 30 ستمبر 2022 تک کراس چیک کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ پیکج کے تحت ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 25 فیصد تک کمی ، ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے ٹیکس کی چھوٹ 90 فیصد اور تعمیراتی میٹریل پر سیلز ٹیکس 25 فیصد تک کم کر دیا جائے گا۔ پیکج جون 2020 تک نافذ االعمل رہے گا۔ صوبائی ٹیکس بھی مناسب حد تک کم کیے جائیں گے۔ ‏آرڈیننس کے تحت بلڈرز اور لینڈ ڈیولپرز کو انکم ٹیکس اور کیپٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی جبکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو 60 روز میں ردوبدل کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ سیمنٹ اور سریے کے علاوہ دیگر سامان پر ودہولڈنگ ٹیکس سے بھی استشنی حاصل ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی قیمتیں ٹیکس کیلئے نئے سرے سے متعین ہونگی۔ پہلے سے جاری ایف بی آر ریٹ لاگو نہیں ہو گا۔ بلڈرز اور ڈویلپرز کے ڈیکلیئر شدہ اثاثوں پر ٹیکس کے 10 گنا کریڈٹ کی اجازت ہو گی۔