Wednesday, April 24, 2024

وفاقی حکومت کا بجٹ سے قبل ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان

وفاقی حکومت کا بجٹ سے قبل ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان
April 2, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس ایمنیسٹی کی مخالف ، تحریک انصاف حکومت نے خود ہی اس سکیم کو لانے کا عندیہ دیدیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے آئی ایم ایف سے تلخ ملاقات ہوئی۔ کہا تھا یہ آخری پروگرام ہو گا۔ نئے پروگرام کی بنیاد برآمدات ہوں گی۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا لوگ پیسے لانا چاہتے ہیں۔ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم ہونی چاہیے۔ کیا جیل جا کر پیسے ظاہر کریں۔ بجٹ سے قبل سکیم متعارف کرائی جا سکتی ہے جو ایف اے ٹی ایف قوانین کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے گی۔

 اسد عمر کا کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح پارلیمنٹ سے منظور ہونی چاہیے۔ کہا مارچ میں ادائیگیوں سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔  ایف بی آر نے بے نامی اکاونٹس کے حامل چھ افراد کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

 وزیر خزانہ کا کہنا تھا ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات ہونے چاہیں تا کہ علاقائی تجارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا ڈالر کی قیمت کو لے کر میرے بارے میں افوائیں پھیلائی گئیں۔ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ کہتے ہیں جہانگیر ترین سرکاری عہدے سے نااہل ضرور ہیں لیکن ان سے کوئی دوسرا کام لیا جا سکتا ہے۔