Saturday, April 27, 2024

وفاقی حکومت کا ایف بی آر کو ختم کر کے نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ایف بی آر کو ختم کر کے نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
September 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے ٹیکس اصلاحات کیلئے ایکشن پلان تیار کر لیا۔ ایف بی آر کو ختم کر کے اس کی جگہ نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کی جائیگی۔ ٹیکسز کو سادہ اور شفاف بنانے کیلئے ٹیکسز میں ردوبدل کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ کارپوریٹ ٹیکس بیس فیصد اور سیلز ٹیکس کم کرکے اٹھ فیصد کیا جائیگا۔ ٹیکس اصلاحات کے تحت کمپنیز کے علاوہ آمدن کے تمام ذرائع پر دس فیصد فلیٹ ٹیکس عائد کیا جائیگا۔ ہر قسم کے آئٹمز پر 2 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائیگی۔ ود ہولڈنگ ٹیکس موبائل، بجلی اور بنک ٹرانزکشن پر مطلوبہ حد عبور کرنے پر وصول کیا جائیگا۔ موبائل بلز اور بجلی کے کمرشل بلز کی حد 36 ہزار روپے سالانہ جبکہ بجلی کے گھریلو صارفین کی حد 60 ہزار روپے سالانہ مقرر کر دی گئی۔ 25 ہزار روپے سالانہ بنک ٹرانزیکشن پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہو گا۔ حکومت نے ٹیکسز قوانین اور فارم کو بھی آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق نان فائلر کا مکمل ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے گا۔ کسٹم ڈیوٹی کے ریونیو کو نقصان پہنچانے والے محرکات کا تدارک کیا جائیگا۔