Friday, May 17, 2024

وفاقی حکومت کا ایف بی آئی سے باہمی تعاون کے معاہدے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ایف بی آئی سے باہمی تعاون کے معاہدے کا فیصلہ
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کرپٹ عناصر اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی ایجنسی ایف بی آئی سے باہمی تعاون کا معاہدہ تیار، ایف بی آئی کیساتھ معاہدہ ہوگا یا نہیں؟ وفاقی کابینہ آج حتمی فیصلہ کرے گی۔ 

وفاقی حکومت نے امریکی ایجنسی ایف بی آئی سے باہمی تعاون کے معاہدے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آئی کے مابین ایم اویو پر دستخط کی تیاری کرلی گئی۔

پاکستان اورامریکہ کے درمیان معاہدہ طے ہونے سے امریکی انٹیلیجنس ایجنسی ایف بی آئی، نیب اور ایف آئی اے کے مابین معلومات کا تبادلہ ہوگا۔ دونوں ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیز کرپشن اور دہشت گردی کے ملزمان کی خلاف تعاون کریں گی۔

وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کے اعتراض پر سمری سرکولیشن کے ذریعے منظورنہ ہوسکی۔ سمری سرکولیشن سے منظور نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایف بی آئی کیساتھ معاہدہ ہوگا یا نہیں، وفاقی کابینہ آج حتمی فیصلہ کرے گی۔

وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پاکستان میں سیاسی پنڈوراباکس کھل جائے گا، ایف بی آئی کا امریکا میں کردار دہشت گردی اور امن وامان کے قیام سے متعلق ہے۔