Tuesday, April 23, 2024

وفاقی حکومت کا آئی جی کے پی کے کی فوری تبدیلی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا آئی جی کے پی کے کی فوری تبدیلی کا فیصلہ
December 31, 2019
اسلام آباد  (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے پی کے پولیس کی کارکردگی سے ناخوش  ہیں  ، وفاقی حکومت نے  آئی جی خیبر پختونخوا  کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا  ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا  ڈاکٹر نعیم کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا  ہے ، صوبے کا نیا آئی جی کون ہو گا؟ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تین نام وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیے ۔ بھیجے گئے ناموں مین  سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں ، ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی  ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔