Friday, March 29, 2024

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں نادار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں نادار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
June 8, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خوراک کی بنیادی اشیاء پر سبسڈی دینے پر غور شروع کر دیا، فہرست میں آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دودھ شامل ہیں ، 695 اشیاء کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں اضافے اور ریگولیڑی ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کہتے ہیں کہ سبسڈی کا دائرہ کار یوٹیلیٹی اسٹورز سسٹم اور احساس پروگرام سے آگے بڑھایا جائیگا ، ملز مالکان اور سپلائرز کو سبسڈی دی جاسکے گی ، سبسڈی کیلئے رقم کے حصول کے طریقہ کار کو بجٹ تقریر تک حتمی شکل دی جائے گی جس کیلئے شرائط طے کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیکیج کو کامیاب بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بین الاقوامی اداروں سے بھی گرانٹ اور آسان شرائط پر قرضہ لیا جائیگا۔

وفاقی بجٹ میں 695 اشیا کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ اورریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد کرنے کی تجویز  دی گئی ہے ۔  انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے نئی صنعتی اشیا کی ایک فہرست مرتب کر کے ایف بی آر کو ارسال کردی   جس میں مقامی صنعتوں کی پیداوار کو تحفظ دینے کیلئے ان اشیا کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی سفارش کردی۔ ۔

فہرست میں اسٹیشنری، الیکٹرانک ، الیکٹرک اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔