Tuesday, May 14, 2024

وفاقی حکومت کا 9 غیر ملکی این جی اوز کو این او سی جاری کرنے سے انکار

وفاقی حکومت کا 9 غیر ملکی این جی اوز کو این او سی جاری کرنے سے انکار
November 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت کا 9 غیر ملکی این جی اوز کو این او سی جاری کرنے سے انکار،حساس اداروں نے ان این جی اوز کی سکیورٹی کلئیرنس نہیں دی ،پاکستان میں کئی ملکوں کی 67این جی اوز بغیر رجسٹریشن کام کر رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے نو غیر ملکی این جی اوز کو این او سی جاری کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ ان این جی اوز نے حساس اداروں سے سکیورٹی کلئیرنس نہیں لی ۔ واضح رہے کہ  پاکستان میں امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور بنگلا دیش سمیت کئی ملکوں کی سڑسٹھ این جی اوز بغیر رجسٹریشن کام کر رہی ہیں۔