Saturday, May 11, 2024

وفاقی حکومت نے ہمارا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا ، مراد علی شاہ

وفاقی حکومت نے ہمارا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا ، مراد علی شاہ
June 16, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے ہمارا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا۔ 760 ارب روپے دینے کا وعدہ تھا لیکن 613 دیئے۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لگتا نہیں کہ باقی 147 ارب روپے ملیں گے۔ ہمارے بجٹ کا حجم 14 کھرب 77 ارب ہے۔ بڑا ریسورس سندھ ریونیو بورڈ ہے۔

ترقیاتی اہداف اور رواں سال کی مالیاتی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تین سال سے مہنگائی کا طوفان ہے۔ ہم نے کم از کم اجرت پچیس ہزار کر دی۔ التجا ہے کہ وفاق اور دیگر صوبے بھی ایسا کریں۔

سوالات کے جوابات میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کے لئے مجموعی طور پر ایک سو دس ارب روپے کی ایک ہزار اسکیمز ہیں۔ ہم نے اگر کام نہیں کیا تو شاہراہیں فلائی اوورز اسپتال کس نے بنائے۔

وزیراعلی سندھ بولے جو وسائل ہیں درست استعمال کرتا ہوں اس لئے پرسکون نیند آتی ہے۔ پیپلزپارٹی سے زیادہ محب وطن اور سندھ دوست کوئی نہیں۔