Friday, May 3, 2024

وفاقی حکومت نے گورنر راج لگانا ہے تو شوق پورا کرلے : نثارکھوڑو

وفاقی حکومت نے گورنر راج لگانا ہے تو شوق پورا کرلے : نثارکھوڑو
December 14, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑونے رینجرزکےاختیارات میں توسیع کی قرارداد میں تاخیر کی ساری ذمہ داری اپوزیشن پر ڈال دی کہتے ہیں کہ قرارداد کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے لٹک گیا قرار داد منگل کو بھی پیش نہیں ہوگی قرارداد میں خصوصی اختیارات شامل نہیں وفاقی حکومت نے گورنرراج لگانا ہے تو شوق پورا کرلے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کے قیام کی توثیق سندھ اسمبلی کے ذریعے کرائیں گےجبکہ خصوصی اختیارات ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا رینجرز انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 11 کی ڈبل ای کے تحت صرف حراست میں رکھ سکتی ہےمقدمہ درج کرنے کی اجازت لینا ہوگی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے ہے ، جس میں حکومتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوتی ، انہوں نے قرارداد پیش نہ ہونے کی کا الزام بھی اپوزیشن پر دھر دیا ۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاق اتنا پاگل نہیں کہ ایک بہترین صوبے میں گورنر راج لگائے ایسا ہوا تو نقصان سب کا ہوگا ڈاکٹر عاصم ہو یا قمر منصور ، قانون سب کے اتنا اہم ہے جتنا میرے لیئے اپ کے لیے اور رینجرز کے لیے ۔