Monday, May 13, 2024

وفاقی حکومت نے گندم بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا

وفاقی حکومت نے گندم بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا
August 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے گندم بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔ شبلی فراز نے کہا حکومت سندھ اپنے حصے کی گندم ریلیز نہیں کر رہی جس وجہ سے قیمتیں زیادہ ہیں۔ سندھ حکومت کی پیدا کردہ مشکلات عوام برداشت کر رہے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ سے ایک خاص طریقے سے چلتا آیا ہے۔ ایک خاص طبقہ منافع خوری کرتا آیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آٹے اور چینی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ایسے لوگوں سے نبرد آزما ہین جو اس سسٹم سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ سندھ حکومت ہر ایشو پر سیاست کرتی ہے۔ فخر امام نے کہا چند افراد اسٹور کر لیتے ہیں۔ گندم اسمگل بھی ہوتی ہے۔ پنجاب میں آٹا ستر روپے فی کلو ہونے کے متعلق نہیں سنا۔ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ پنجاب حکومت نے کچھ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑ کر جرمانے عائد کیے ہیں۔ حکومت نے بہت حد تک گندم اسمگلنگ کو روکا ہوا ہے۔ گندم کی پیداواری لاگت پہلے کی نسبت کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔ کاشتکار سے زیادہ فائدہ مڈل مین کو ہو رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کو ترقی دی جائے۔