Thursday, April 25, 2024

وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ کی نوے ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں

وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ کی نوے ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں
July 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ اڑن چھو ہو گیا۔ وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ کی نوے ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں۔ وفاقی حکومت نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایک سال سے زائد خالی رہنے والی آسامیاں ختم کر دی۔ ختم کی جانیوالی پوسٹوں میں گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کی آسامیاں شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ دنوں خالی آسامیوں کو ختم کرنے کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد فیصلہ پر عمل درآمد شروع ہو گیا ۔ وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے ہزاروں آسامیاں ختم ہو جائینگی۔ ایک سال سے  زائد  عرصہ سے خالی کسی  بھی آسامی پر اب  بھرتی نہیں  کی جائے گی  بلکہ  موجودہ اسٹاف کے ساتھ ہی ادارے  چلائے جائیں گے ۔