Monday, May 6, 2024

وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتال چلانے سے معذرت کرلی

وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتال چلانے سے معذرت کرلی
July 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے فنڈز کی عدم دستیابی پر کراچی کے 3 بڑے اسپتال چلانے سے معذرت کر لی  ۔ جناح، این آئی سی وی ڈی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال سندھ حکومت کے حوالے کر دیے ۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے تین اسپتال چلانے ، فنڈز دینے اور مینجمنٹ بورڈ بنانے کا اپنا فیصلہ  چند ماہ بعد ہی واپس لے لیا، وفاقی کابینہ نے جناح  اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا انتظامی کنٹرول سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہےکہ کراچی کے تین اسپتال چلانے کیلئے مالی وسائل نہیں، اٹارنی جنرل نظر ثانی درخواست دائر کریں گے اور وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز عدالت کو فنڈز نہ ہونے سے آگاہ کرے گی۔ اسپتالوں کی واپسی پر مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  وفاقی حکومت کے فیصلے کو سندھ سرکار اور پیپلز پارٹی کی فتح قرار دیدیا۔ ادھر جناح اسپتال کے نرسنگ اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سندھ حکومت سے ملازمین کو حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ عدالتی فیصلے پر وفاقی حکومت نے تحویل میں لئے تھے اور چند ماہ بعد دوباہ سندھ حکومت کے سپرد کردئیے۔