Thursday, April 25, 2024

وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا
September 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا  ہے ۔  کابینہ میں شامل ہونےوالے تین ارکا ن کو وزارتیں دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ میں علی زیدی ، میاں محمد سومرو اور  عمر ایوب کو جگہ دی جائے گی  جب کہ تینوں  کیلئے  وزارتیں بھی فائنل کر لی گئی ہیں ۔ علی زیدی کو پورٹس اینڈ شپنگ  ، میاں محمد سومرو کو نجکاری اور عمر ایوب کو وزارت توانائی کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق مراد سعید کیلئے وزارت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔