Sunday, May 5, 2024

اونچی دکان، پھیکا پکوان، موٹروے سروس ایریاز میں مہنگے اورغیر معیاری کھانوں کی فروخت

اونچی دکان، پھیکا پکوان، موٹروے سروس ایریاز میں مہنگے اورغیر معیاری کھانوں کی فروخت
May 12, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی حکومت نے موٹروے اور ہائی ویز پر غیرمعیاری کھانوں کی فروخت اور اوور چارجنگ کا نوٹس لے لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ناقص اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنیوالے مسافروں کی صحت سے کھیلنے لگے۔ ہائی وے اور موٹروے پر سینکڑوں ہوٹل، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر مضر صحت اشیاء کی فروخت کے ساتھ اوورچارجنگ بھی جاری ہے جس کی متعدد شکایتوں کے بعد وزارت مواصلات کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔ خط میں ہائی ویز اور موٹر ویز پر غیر معیاری کھانے اور اوور چارجنگ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہائی وے آفیسرز کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے والوں کیخلا ف کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو بھی قیمتوں اور کھانوں کے معیار کو چیک کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسانی صحت کے دشمنوں کیخلاف سخت ایکش لیا جائے۔