Friday, April 26, 2024

وفاقی حکومت نے قائد متحدہ کے خلاف ریفرنس برطانوی حکومت کو بھیج دیا

وفاقی حکومت نے قائد متحدہ کے خلاف ریفرنس برطانوی حکومت کو بھیج دیا
August 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے لا تعداد زبانی بیانات  اور دعوؤں کے بعد آخرِ کار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف عملی اقدام کر ہی ڈالا،  وزارت داخلہ نے  برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت برطانیہ کو بھجوائے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن کی شرانگیز اور ملک دشن  تقریرنے ملک میں  اشتعال انگیزی کو ہوا دی ہے جو  کراچی  میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا باعث بھی بنی ہے۔   عوام کوتشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی  برطانیہ کو مہیا کئے گئے ہیں۔ ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین برطانوی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں حکومت برطانیہ انکے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کرئے ۔