Friday, April 26, 2024

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی
October 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے اور کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار نوٹیفکیشن معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن معطل ہے۔ حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ نامکمل اور عوامی نمائندگی سے محروم ہے۔ حکومت نے رکن پارلیمان کے حلف نہ اٹھانے کے معاملہ پر قانون بنا لیا ہے۔