Friday, May 17, 2024

وفاقی حکومت نے دعا تو کیا ، دوا تک چھین لی ، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت نے دعا تو کیا ، دوا تک چھین لی ، مرتضیٰ وہاب
January 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دعا تو کیا  دوا بھی چھین لی ہے ۔ مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ  حکومت پگڑیاں اچھالنے کےبجائے پالیسیوں کوبہترکرے، ان کا منفی پراپیگنڈا آج انکے گلے پڑرہاہے،چھ ماہ میں معاشی اعتبار سے قوم کوکوئی بہتری کی امیدنہیں ملی،ایمنسٹی اسکیم پر پی ٹی آئی کا یوٹرن ہے ۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر لیڈران نے اشارہ دے دیا ہے کہ  25 جولائی کے انتخابات شفاف نہیں تھے ۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن  کو نوٹس لینا چاہئے ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ   حکومت اور وزیر اعظم سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ ہر جگہ سیاست نہ کریں ،ہر جگہ الزام تراشی نہ کریں کچھ ایسے اقدامات بھی کریں جس سے عوام کے مسائل میں کمی  آسکے ۔