Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت نے خام تیل کی درآمد پر پابندی لگا دی

وفاقی حکومت نے خام تیل کی درآمد پر پابندی لگا دی
March 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے خام تیل کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ، تمام آئل ریفائنریز کو خام تیل کی درآمد سے روک دیا گیا ،  پٹرولیم ڈویژن نے  ملک میں پیدا ہونے والے خام تیل سے ہی پٹرولیم مصنوعات تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

کورونا وائرس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی پر حکومت نے خام تیل کی درآمد پر پابندی عائد کر دی، تمام آئل ریفائنریوں کو خام تیل   اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل بھی درآمد کرنے سے روک دیا گیا۔

 پٹرولیم ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں پیدا ہونے والے خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جائیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپریل کے درآمدی معاہدے منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔  

حکومت قطر سے ایل این جی کی درآمد روکنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ گزشتہ 5 دنوں کے دوران ایل این جی کی کھپت انتہائی کم ہو چکی ہے۔ سوئی نادرن اور پی ایس او نے پٹرولیم ڈویژن کو آگاہ کر دیا۔

ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن میں گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ ایل این جی کا پہلا کارگو بھی  ابھی تک پورٹ پر موجود ہے جسے تاحال خالی نہیں کیا جا سکا جبکہ  ایل این جی کا دوسرا کارگو 30 مارچ کو پورٹ پر پہنچے گا۔