Friday, April 26, 2024

وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈ فراہمی کا عمل شروع کر دیا

وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈ فراہمی کا عمل شروع کر دیا
November 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈ فراہمی کا عمل شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات پر 20 ارب 64 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخواہ کو فنڈز ملیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات پر 3 ارب 85 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر 9 ارب 59 کروڑ روپے کے اخراجات آئینگے۔ اسی طرح بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر 4 ارب 30 کروڑ روپے اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر 2 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔