Friday, April 26, 2024

وفاقی حکومت نے اگلے سال کیلئے گروتھ ریٹ 4.8 مقرر کردیا

وفاقی حکومت نے اگلے سال کیلئے گروتھ ریٹ 4.8 مقرر کردیا
May 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے سال کیلئے گروتھ ریٹ4.8 مقرر کردیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں۔ گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے گروتھ ریٹ میں کمی ہوئی، پچھلے دور حکومت میں گروتھ ریٹ کی بڑی قیمت ادا کی گئی۔

انہوں نے کہا، گندم، چاول، گنے کی ریکارڈ پیداوار آئی ہے جس کی وجہ سے گروتھ ریٹ بڑھا۔ اگلے سال ایک کھرب روپے کے پبلک پرائیویٹ منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ہمارے دور میں ریکارڈ زرعی پیداوار سے گروتھ ریٹ بڑھا، کورونا سے پولٹری کی صنعت متاثر ہوئی، اگلے سال بجلی کی کھپت میں 6 فیصد اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم الیکٹرانک ووٹنگ پر تمام اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔