Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا
May 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔ ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے بھی بجٹ میں غیر معمولی اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو کیا کیا ریلیف دینا ہے؟؟؟ وزیراعظم عمران خان معاشی ٹیم کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، مشیر تجارت رزاق داود نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ نے اجلاس کو مجوزہ بجٹ بارے بریف کیا۔ کورونا وائرس کے بعد معشیت پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی اور انڈسٹری کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے بجٹ میں غیر معمولی اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف بی آر کے دائرہ کار سے باہر تنازعات نمٹائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کہتے ہیں ایف بی آر افسران کو یکطرفہ فیصلے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ٹیکس نوٹس ملنے کے بعد 2 ماہ کے اندر ٹیکس گزار کو ریلیف دینے کا پلیٹ فارم بنایا جائے گا جبکہ ٹیکس پروفیشنلز کو اس ادارے میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس افسران کو نوٹس کے ذریعے ٹیکس گزار کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔