Thursday, April 18, 2024

وفاقی حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ بینک بنانیکا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ بینک بنانیکا فیصلہ کرلیا
July 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی  حکومت نے بیرونی تجارت کےفروغ کےلئے ایکسپورٹ امپورٹ بینک بنانے کا فیصلہ کر لیا ، بینک برآمد کنندگان  کو غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزم بینک پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد گار ہوگا جبکہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک  ایکسپورٹرز کو فارن کرنسی کے حصول میں معاونت دے گا۔ بینک میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کیلئے بینکنگ سیکٹر میں تجربہ رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ فنانس، بینکنگ اور بزنس مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری لازمی قرار، بینکنگ کی اعلیٰ مینجمنٹ میں 20سال کا کم از کم تجربہ ہونا چاہیے۔ درآمدی مال اور برآمدات کیلئے قرض کی اسکیموں کی تیاری کا تجربہ اولین شرط ہوگا۔ عالمی مالیاتی اداروں سے ان سکیموں کیلئے مزاکرات کی اہلیت لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ  فنانس اور اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائےگی۔