Thursday, April 25, 2024

وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورآئی ووٹنگ پر اپوزیشن کی مخالفت کا حل نکال لیا

وفاقی حکومت  نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورآئی ووٹنگ پر اپوزیشن کی مخالفت کا  حل  نکال لیا
August 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر اپوزیشن کی مخالفت کا حل نکال لیا۔ انتخابی اصلاحات منظور کروانے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تیاری کر لی۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اس حوالے سے لائحہ عمل وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ 31 اگست کو سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ سینیٹ نے ترمیم کے ساتھ منظوری دی تو 15 اکتوبر کو معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ نے انتخابی اصلاحات بل  مسترد کیا تو 30 اکتوبر کومشترکہ اجلاس میں معاملہ بھیجنے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔ 30 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر انتخابی اصلاحات قانون منظور کرا لیا جائے گا۔

آئی ووٹنگ میں ایک سال تاخیر کا خدشہ ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی اجازت لی جائے گی۔ ای ووٹنگ پر اسپیکر کی تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان  نے انتخابی اصلاحات پر سٹیک ہولڈز کے اعتراضات دور کرنے کیلئے اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔