Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت نے 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
May 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے  78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دی ا، ہارڈشپ کیسز کے تحت ادویات کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا، ہارڈشپ کیسز کے تحت 50 سے 75 فیصد ادویات پر 9 فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا، بلڈ پریشر، دل، مرگی، جلدی امراض اور ایمرجنسی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت میں استحکام کے اشارے نظر آنے لگے، عوام کیلئے اچھی خبر ہے ۔ وفاقی حکومت نے78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ بھی واپس لے لیا گیا۔ وفاقی حکومت نے مریضوں کے زخموں پر مرہم رکھ دیا ،معیشت میں بہتری کے اشارے ملنے لگے تو ادویات کی قیمتوں میں بھی کیا گیا اضافہ واپس ہوگیا، وفاقی حکومت نے78ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ ہارڈشپ کیسز کے تحت50سے 75 فیصد ادویات پر9 فیصد اضافہ بھی واپس لے کرنئی قیمتیں مقرر کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ جن بیماریوں کی ادویات کی قیمت میں کمی کی گئی ان میں بلڈپریشر، دل، مرگی اور جلدی امراض بھی شامل ہیں،ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات بھی اب کم قیمت پر ملا کریں گی۔ میڈیسن کمپنیوں نے اخراجات کو بنیاد بناکر ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔