Monday, September 16, 2024

وفاقی حکومت نے 74 ارب 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے 74 ارب 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
April 11, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے 74 ارب 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 74.48بلین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ۔ چھ میگا پراجکیٹس کو مزید  منظوری کیلئے ایکنک بھجوادیا گیا ۔ سندھ حکومت کے غیر ملکی امداد سے 27.55بلین کے دومنصوبوں  کی منظوری دے دی۔ توانائی سیکٹر  کے لیے 27 ارب  کے تین پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ ان منصوبوں میں سکھر ، جیکب آباد ملحقہ اضلاع میں 132 کے وی گریڈ سٹیشنز ، ٹرانسمشن لائنز اور ٹرانسفارمر کی تنصیب شامل ہیں۔ صحت کے شعبوں کے لیے منصوبوں میں  8.17 بلین کا وزیر اعظم پروگرام برائے قومی صحت کا منصوبہ منظور کر لیا گیا جب کہ پمز ہسپتال میں 465ملین روپے کی لاگت سے نان ریڈیشن انڈوسکوپی ڈائیگناسٹک سروسز کی فراہمی شامل ہے۔ سی ڈبی ڈبلیو پی نے تعلیم کے شعبے میں چار منصوبوں کی منظوری دی جن میں بلوچستان کے تین منصوبے شامل ہے۔ حکومت نے 16 ارب روپے مالیت کے لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ منصوبے پر نظر ثانی کی ہدایت کردی گئی۔