Thursday, May 9, 2024

وفاقی حکومت نے 4 سے7 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے 4 سے7 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
May 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قوم چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں منائے گی۔ وفاقی حکومت نے 4 سے 7 جون تک چار تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ نے نوٹی فیکشن جاری کر دیا جس کے مطابق 4 جون سے 7 جون تک سرکاری چھٹی ہو گی۔ دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری کی تمام تر کوششوں اور اعلانات کے باوجود اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر پر فوری طور پر شرعی رائے دینے سے انکار کر دیا۔ قمری کیلنڈر پر رائے شماری عید کے بعد ہی ہو سکے گی۔ اس بار عیدالفطر کا فیصلہ مفتی منیب الرحمان کے اعلان پر ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے آگاہ کیا ہے کہ کونسل کے کئی ممبران عمرہ پر ہیں اور ان کی عدم دستیابی کے باعث سات روز میں رائے نہیں دی جا سکتی۔ قمری کیلنڈر پر رائے عید الفطر کے بعد کونسل کا اجلاس بلا کر ہی دی جا سکتی ہے۔