Saturday, May 11, 2024

وفاقی حکومت مکمل ناکام اورحق حکمرانی کھو چکی، مراد علی شاہ

وفاقی حکومت مکمل ناکام اورحق حکمرانی کھو چکی، مراد علی شاہ
October 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں وفاقی حکومت مکمل ناکام اورحق حکمرانی کھو چکی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دوران پریس کانفرنس دعویٰ کرتے ہوئے کہا وفاق نے قانون اور آئین پر عمل کیا نہ عوام کو ریلیف دیا۔ ایڈہاک ازم پر چل رہی ہے اور بڑے اداروں کوزیر اثر لاناچاہتی ہے۔

اُنہوں نے کہا آج الیکشن ہوں ہم تیار ہیں ،الیکشن جب بھی ہوئے پورے پاکستان میں کہیں پی ٹی آئی نظر نہیں آرہی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا سی سی آئی میں مردم شماری پر ووٹنگ ہوئی، سی سی آئی میں متحدہ کا کوئی رکن نہیں۔ ایک کمیٹی نے مردم شماری کے لیے منظوری دی جس پرا نہوں نے احتجاج کیا۔