Sunday, May 12, 2024

وفاقی حکومت سندھ کیساتھ سب سے زیادہ تعاون کررہی ہے، گورنر عمران اسماعیل

وفاقی حکومت سندھ کیساتھ سب سے زیادہ تعاون کررہی ہے، گورنر عمران اسماعیل
April 11, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت سندھ سے سب سے زیادہ تعاون کررہی ہے، یہ بلیم گیم کا وقت نہیں۔ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانا مناسب نہیں ہوگا، بل معاف کرنے کیلئے صوبائی حکومت وفاق کو حکم نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر تک کھانا پہنچانا مشکل ٹاسک ہے، سفید پوش لوگوں کو لاک ڈاؤن کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے چودہ اپریل کے بعد نرمی کرنی ہوگی، حکمت عملی بنا کر لاک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ  بولے کہ تفتان سے آئے زائرین سے کورونا پھیلنے کا تاثر غلط ہے، کوئی بھی جان بوجھ کر وائرس نہیں پھیلا سکتا۔ گورنر ہاؤس سے بیس ہزار بیگ راشن بٹ چکا ہے، مزید بیس ہزار دو تین روز میں بٹ جائے گا۔