Saturday, April 20, 2024

وفاقی حکومت سندھ کی گیس فوری بحال کرے ، وزیر اعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت سندھ کی گیس فوری بحال کرے ، وزیر اعلیٰ سندھ
December 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے  صوبے کی فوری گیس بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 70 فیصد گیس پیدا کرنیوالا صوبہ سندھ خود گیس سے محروم ہےجب کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  وفاق سے صوبے میں گیس بحران کو  حل کرنے کا فوری مطالبہ کیا۔