Tuesday, May 7, 2024

وفاقی حکومت تخمینہ لگائے بغیر سندھ حکومت کو پیسے نہیں دے گی ، شبلی فراز

وفاقی حکومت تخمینہ لگائے بغیر سندھ حکومت کو پیسے نہیں دے گی ، شبلی فراز
September 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے وفاقی حکومت تخمینہ لگائے بغیر سندھ حکومت کو پیسے نہیں دے گی۔ شبلی فراز نے کہا سب جانتے ہیں بغیر تخمینہ سندھ حکومت کو پیسے کیوں نہیں دیں گے؟ پیپلزپارٹی والے تین پرسنٹ کے حساب کتاب سے اوپرجا ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کورونا وبا کی وجہ سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک دوبارہ معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ قبل ازیں شبلی فراز کا کہنا تھا وفاق چاہتا ہے جو پیسہ دیا جائے کراچی میں لگے لیکن سندھ حکومت پر اعتبار نہیں۔ وفاقی حکومت اندرون سندھ کے لوگوں کے لیے بھی کام کرے گی۔ کراچی پیکیج میں وفاق کا حصہ 611 ارب روپے ہے ، ریلوے فریٹ کوریڈور کے لیے 131 ارب جبکہ تجاوزات سے متاثرہ افراد کی گھروں میں منتقلی کے لیے 254 ارب روپے رکھے گئے۔ پانی کے منصوبے کے فور کے لیے 46 ارب روپے رکھے گئے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 300 ارب روپے ہوں گے، بحریہ ٹاون  کراچی  کی زمین کے 125 ارب روپے بھی کراچی کے لیے مختص کئے گئے۔