Friday, March 29, 2024

وفاقی حکومت بلوچستان کو گیس آمدن کا 40 فیصد دینے پر رضامند

وفاقی حکومت بلوچستان کو گیس آمدن کا 40 فیصد دینے پر رضامند
August 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت بلوچستان کو گیس آمدن کا 40 فیصد دینے پر رضامند ہو گئی۔ وزیراعلیٰ جام کمال کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے درمیان معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کو 20 ارب روپے ملیں گے۔ معاہدہ پانچ سال سے تعطل کا شکار تھا۔ رقم پانچ سال سے پی پی ایل پر واجب الادا تھی ۔ صوبے کو اس مد میں سالانہ پانچ سے چھ ارب روپے کی امدنی بھی ہو گی۔