Sunday, May 19, 2024

وفاقی حکومت اورمظاہرین کےدرمیان مذاکرات کامیاب

وفاقی حکومت اورمظاہرین کےدرمیان مذاکرات کامیاب
November 2, 2018
لاہور (92 نیوز) وفاقی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب اور 5 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق اور صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت جب کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری اور مرکزی ناظم اعلیٰ محمد وحید نور نےمعاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مظاہرین اور حکومت کے درمیان معاہدے کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ہے جس کے مطابق آسیہ کیخلاف نظر ثانی اپیل پر حکومت آسیہ بی بی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکے لیےکارروائی کی جائے گی۔ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ آسیہ کی بریت کےخلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے گا اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔