Tuesday, May 14, 2024

  وفاقی حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل کا شکار

   وفاقی حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل کا شکار
November 3, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا ہے اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ حکومتی پالیسی واضح ہونے کے بعد کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق متحدہ کےمرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کیے جانے پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں سرکاری وکیل کے موقف پر صدمہ پہنچا ہےایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت سے مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ غداری کا کوئی مقدمہ نہیں قائم کیا جائیگا، حکومت دوہری پالیسی ترک کرے۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وہ عدالتوں کا سامنا کرنے کو تیارہیں۔