Saturday, April 27, 2024

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا
August 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی طور پر 64 ہزار 223 طلباء نے حصہ لیا  ، کامیابی  کا تناسب 96. 78 فی صد رہا ۔ لڑکیاں تمام نمایاں پوزیشن حاصل کرکے لڑکوں پر بازی لے گئیں ۔ وفاقی تعلیمی بورڈ انڑمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج میں ایک بار پھر لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئیں ۔  قریب سے خطاب میں وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا فیڈرل بورڈ کی کارکردگی شاندار جبکہ طالبات کا بازی لے جانا مثبت عمل ہے ۔ بی اے ۔ بی ایس سی کے نظام کو عالمی نظام تعلیم سے ہم آہنگ کرنا ہو گا ۔ مدارس اصلاحات میں بھی پیشرفت جاری ہے ۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 64 ہزار223 طلباء نے حصہ لیا ، 50 ہزار 712 طلباء کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 96. 78 فی صد رہا ۔ پری میڈیکل گروپ میں 1055 نمبرز لے کر اول پوزیشن عائشہ مقبول اور مریم جاوید نے حاصل کی ۔ کامرس گروپ کی مقدس مہربان نے 938 نمبر لے کر پہلی جبکہ تسمیہ امتیاز نے 933 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائنس جنرل گروپ کی ہما احمد نے 1018 نمبر لے کر پہلی جبکہ فاطمہ سحر نے 1008 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انجینئرنگ گروپ میں محمد حمزہ اور زنیب غوری نے 1046 نمبرز لے کر اول پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں زنیب ندیم نے 973 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔