Tuesday, May 14, 2024

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کر دی گئیں

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کر دی گئیں
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کم کرکے ایک ماہ کر دی گئیں۔

اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے جاری کردہ کلینڈر کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا۔ موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہونگی۔

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہونگے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہو گا۔ پہلی سے چوتھی ، چھٹی اور ساتویں جماعت کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا۔