Sunday, May 19, 2024

وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ ، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ بھی تبدیل

وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ ، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ بھی تبدیل
May 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ بچھاڑ ہو گئی۔ سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ بھی تبدیل کر دیئے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ گریڈ بائیس کے افسر اور وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نوید کامران بلوچ نئے سیکریٹری خزانہ ہوں گے۔ نئے سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ سیکرٹری کابینہ ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔ معروف افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ وہ بطور سیکرٹری آئی ٹی اور ٹیلی کام ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔