Friday, April 19, 2024

وفاقی بجٹ مایوس کن ہے ، مسترد کرتے ہیں ، ناصر شاہ

وفاقی بجٹ مایوس کن ہے ، مسترد کرتے ہیں ، ناصر شاہ
June 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے وفاقی بجٹ  کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ، سندھ کو نظر انداز کرنے کا الزام ہے ۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہ ہونے پر بھی تنقید کی ، وزیر اطلاعات ناصر شاہ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس صرف بہانہ ہے ابھی تو وفاقی حکومت کا اسمارٹ بجٹ بھی آئے گا۔

صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وفاق سے رواں سال سندھ کو 234ارب روپے کم ملے ٹیکس جمع کرنے میں وفاق ناکام رہا، ابھی منی بجٹ بھی آئے گا۔

مشیر قانون مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی تباہی کی صورت نظر آئی وفاقی بجٹ میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں اسلام آباد میں بھی لوگ اسپتال میں ناکافی سہولیات کا شکوہ کررہے ہیں۔ سندھ کابینہ ارکان نے کراچی میں تین بڑے اسپتال واپس لینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب سلیکٹیڈ یا اسمارٹ لاک ڈاون کا فائدہ نہیں وفاقی حکومت نے بروقت فیصلوں کے بجائے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا۔