Thursday, March 28, 2024

وفاقی بجٹ 2015ء، 2016ءپر پنجاب، سندھ کے تاجر ناخوش، خیبرپختونخوا کے صنعتکاروں نے بجٹ متوازن قرار دیدیا

وفاقی بجٹ 2015ء، 2016ءپر پنجاب، سندھ کے تاجر ناخوش، خیبرپختونخوا کے صنعتکاروں نے بجٹ متوازن قرار دیدیا
June 6, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں نے بجٹ کو مایوس کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کراچی کےلئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ بجٹ تقریر کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجروں و صنعتکاروں نے بجٹ کو اعداوشمار کا ہیرپھیر قرار دےدیا۔ تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ تاجروں نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی بجٹ تجاویز کو حکومت خاطر میں نہیں لائی۔ حکومت نے اگر کراچی کی صنعتوں کو ریلیف نہ دیا تو احتجاج کرینگے۔ دوسری جانب لاہورچیمبرآف کامرس کے صنعتکاروں نے بجٹ پر ملاجلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ تاجروں نے وفاقی بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ بجٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں اور چوری کرنےوالوں کےخلاف ہے، برآمدات پرٹیکس چھوٹ اہم اقدام ہے۔ کچھ تاجروں نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری ہولڈرز اور عام لوگوں کےلئے کسی قسم کی سہولت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ دریں اثناءفیصل آباد کے صنعتکاروں نے بھی بجٹ کو عوام اور صنعت کار دشمن قرار دیا۔ صنعتکاروں نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کےلئے خاطرخواہ مراعات نہیں دیں۔ تاجروں اور صنعت کاروں نے وفاقی بجٹ پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ تاجروں نے کہا کہ نئی انڈسٹری کو ٹیکس فری کیا جا رہا ہے لیکن پہلے سے موجود صنعتوں کوکوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔خیبرپختونخوا کے تاجروں اور صنعت کاروں نے وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کےلئے مراعاتی پیکیج کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو وفاقی بجٹ میں کافی مراعات دی گئی ہیں اس لئے وہ بجٹ کو متواز ن قرار دے رہے ہیں۔