Tuesday, May 14, 2024

وفاقی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا امیت شاہ پر پابندی لگانے کا عندیہ

وفاقی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا امیت شاہ پر پابندی لگانے کا عندیہ
December 10, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) بھارتی لوک سبھا میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف متنازعہ شہری ترمیمی بل کی منظوری پر امریکا بھی چپ نہ رہ سکا ، وفاقی امریکی کمیشن  برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا۔ نریندر مودی کا بھارت مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے لیے دوزخ بن گیا ، بھارتی لوک سبھا میں متنازعہ شہری ترمیمی بل کی منظوری کے بعد وفاقی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ یو ایس سی آئی آر ایف کا کہنا ہے کہ بل کے پاس ہونے پر ہمیں شدید پریشانی ہوئی ہے ، یہ بل خطرناک ہے اور غلط سمت میں جا سکتا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف کا مزید کہنا ہے اگر بل دونوں بھارتی ایوانوں سے پاس ہو جاتا ہے تو امریکا کو لازمی طور پر امیت شاہ اور دوسری مرکزی قیادت پر پابندیاں لگانی چاہئے ۔ دوسری جانب بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں خاص طور پر آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔