Friday, April 26, 2024

وفاقی افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی اور تقرریاں ، خرم آغا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر

وفاقی افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی اور تقرریاں ، خرم آغا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر
October 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی اور تقرریاں کر دی گئیں۔ خرم آغا کو ترقی دے کر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی۔ خرم آغا کی گریڈ 22 میں ترقی ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر ، کامران علی افضل کی گریڈ 22 میں ترقی ،اسپیشل سیکرٹری خزانہ مقرر جبکہ عشرت علی کی گریڈ 22 میں ترقی اور یہ اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کر دیئے گئے۔ محسن مشتاق اسپیشل سیکرٹری مواصلات مقرر ، آصف حیدر شاہ کی گریڈ 22 میں ترقی ، اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن مقرر اور مجیب الرحمان خان  کی گریڈ 22 میں ترقی ہو گئی۔ یہ آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیئے گئے۔ واجد ضیاء کی گریڈ  22 میں ترقی ، ڈی جی ایف آئی اے مقرر ، ندیم ارشد کیانی کی گریڈ 22 میں ترقی ،اسپیشل سیکرٹری پٹرولیم مقرر اور شہزاد خان بنگش کی گریڈ  22 میں ترقی،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کر دیئے گئے۔ شیرعالم محسود کی گریڈ 22  میں ترقی،اسپیشل سیکرٹری داخلہ مقرر یئے گئے۔ سہیل راجپوت کی گریڈ  22 میں ترقی ، اسپیشل سیکرٹری کامرس مقرر جبکہ کاظم نیاز کی گریڈ  22 میں ترقی ،چیف سیکرٹری کے پی کے مقرر ہو گئے۔