Thursday, March 28, 2024

وفاق گیس اور بجلی مسائل کا ذمہ دار بھی سندھ حکومت کو قرار دیتا ہے، مراد علی شاہ

وفاق گیس اور بجلی مسائل کا ذمہ دار بھی سندھ حکومت کو قرار دیتا ہے، مراد علی شاہ
September 26, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گیس اور بجلی کے مسائل کا ذمہ دار بھی سندھ حکومت کو قرار دیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیماڑی ضلع میں ازسرنو تعمیر کی گئی سڑک کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ وفاق کی جانب سے بجلی اور گیس کے مسائل کا ذمہ دار بھی صوبائی حکومت قرار دیا جاتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کیماڑی ضلع میں پہلی سڑک کا افتتاح کیا ہے۔ جس سےعلاقہ مکینوں کے ساتھ تفریحی کے لئے آنے والوں کو سہولت میسر آئے گی۔ وسائل کی کمی ہے لیکن اس کے باوجود نئے ضلع میں مزید ترقیاتی پراجیکٹ لائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کچرا، سیوریج اورپانی سمیت دیگر مسائل میں کچھ دنوں بعد بہتری نظر آئے گی۔ یہ بھی بتایا کہ کے فورمنصوبے پر بہت کام کر چکے ہیں اب یہ منصوبہ وفاق کو منتقل کردیا ہے۔