Monday, September 16, 2024

وفاق کےرینجرزکودیئےگئےخصوصی اختیارات, سندھ حکومت کے گلےکی ہڈی بن گئے

وفاق کےرینجرزکودیئےگئےخصوصی اختیارات, سندھ حکومت کے گلےکی ہڈی بن گئے
January 24, 2016
کراچی(92نیوز)وفاق کےرینجرزکو دیئے گئے خصوصی اختیارات سندھ حکومت کے گلےکی ہڈی بن گئے رینجرز کو دوبارہ دیئے گئے اختیارات کی مدت ختم ہونے میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات تو دے دیئے  مگر سائیں سرکار روڑے اٹکانے سے باز نہیں آرہی  ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے رینجرز کو اختیارات تفویض ہوچکے مگر سندھ حکومت نے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا حالانکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات مدت ختم ہونے میں صرف  14 روز باقی رہ گئے ذرائع کہتے ہیں صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث خدشہ ہے کہ ایک رینجرز اختیارات کا تنازع شدت اختیار کریگا ۔ دوسری جانب سندھ حکومت  رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزموں کی انیس سے زائد جوائنٹ انٹروگیشن ٹیمیں تشکیل دینے میں بھی پس و پیش سے کام لے رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دو ہفتے قبل سمری وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو ارسال کی تھی  جسے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجا جانا تھا سمری کی منظوری ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہےادھر انسداد دہشت گردی کی دس عدالتوں کی سمری بھی التوا کا شکار ہےسندھ اپیکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں نئی خصوصی عدالتیں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔