Friday, April 26, 2024

وفاق کے پی کے حکومت سےہر ممکن تعاون کریگا : نوازشریف

وفاق کے پی کے حکومت سےہر ممکن تعاون کریگا : نوازشریف
October 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ وفاق زلزلہ  سے متاثرہ علاقوں میں  خیبر پختو  نخوا حکومت  کی ہر ممکن تعاون کرے  گا ، انہوں نے  دیر کے لئے نو بستروں کا موبائل اسپتال روانہ کرنے اور سوات میں  نوازشریف کڈنی اسپتال فوری فعال  کرنے کی بھی   ہدایت  کی ،لندن  میں  پاکستان روانگی  سے پہلے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  نوازشریف نے کہا کہ زلزلہ متاثرین  کو   تنہا نہیں   چھوڑیں  گے  اور  تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے ایم سیون ٹین ہیلی کاپٹر خیبر پختونخوا حکومت   کے حوالے اور این ڈی ایم اے کے صوبوں میں موجود تمام دفاترکھولنے کی ہدایت بھی کی  وزیراعظم نے خیبر پختونخوا زلزلہ متاثرین کے لئے فوری طور پر  دو ہزار خیمے ، دو ہزار کمبل اوردیگر سامان  بھجوانے  کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی امداد کے لئے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کیا  جائے۔ اس سے  پہلے  وزیر اعظم نواز شریف  سے بھارتی   ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی  فون  پر رابطہ کیا  اور زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس  کا اظہار  کرتے  ہوئے  امداد کی پیش کش کی جس پر وزیر اعظم نے مصیبت کی اس گھڑی میں امداد کی پیش کش کرنے پر ان کا  شکریہ ادا  کیا۔