Friday, May 17, 2024

وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا  فیصلہ
September 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز)سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ،238 گاڑیوں کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔ سندھ میں بھی تبدیلی کے اشارے ملنے لگے ، سندھ سرکار بھی وفاقی حکومت کے نقش قدم پر  چل پڑی ، اب سندھ میں بھی سرکاری گاڑیاں نیلام ہوں گی ۔ سندھ حکومت 2010 سے 2018 تک کی گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ،سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیاں نیلام کرنے کی منظوری دے دی  ۔ نیلامی کیلئے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری نے سمری بھی منظور کرلی  ، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق 19 سرکاری محکموں کی 238 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی ۔ نیلامی کیلئے کرولا، کلٹس اور مہران سمیت دیگر گاڑیاں پیش کی جائیں گی  ، جس کیلئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اخبارات میں اشتہار کی منظوری دے دی ۔