Friday, April 26, 2024

وفاق کی ناکامی سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں ، بلاول بھٹو

وفاق کی ناکامی سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں ، بلاول بھٹو
May 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کی ناکامی سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں ، سندھ کا ٹیکس اکٹھاکرنے کا نظام بہت اچھا ہے ، وفاق کو اس سے سیکھنا چاہئے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بے نامی اکاؤنٹس ،دوسروں کا احتساب ہوتا ہے، دوغلا پالیسی سے غلط پیغام جاتا ہے، ہم خود قانونی ترامیم پیش کریں گے،جہانگیر ترین کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر لیا، آپ اپنا احتساب نہیں صرف اپوزیشن کا احتساب کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر نیب کے قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ  نیب کا قانون ایک آمر کا بنایا ہوا ہے ، ایسانہیں ہو سکتاکہ نیب 10فیصد لے کر کالا پیسہ سفید کر دے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف سے جمہوریت اور مضبوط ہوتی ہے، انتقام سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے، ہمیں نہیں پتا حکومت احتساب پر کیا کرسکتی ہے ۔ سید شبر زیدی کی تقرری پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  جو کل تک آئی ایم ایف سے تنخواہ لے رہا تھا اب اسٹیٹ بینک کا چیئرمین بن گیا ، آئی ایم ایف، آئی ایم ایف سے بات چیت کیسے کر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی پسند کا چیئرمین ایف بی آر نہیں لگایا جاسکتا، حکومت نے ہمیں تاریخ کے سبق یاد دلانے کی بجائے حکومت نے کیا کیا؟،  کچھ نہیں ہوا اس لیے گزشتہ 10سال کا رونا رو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سے متعلق ن لیگ سے بات نہیں ہوئی ، ن لیگ کے مطابق پی اے سی چیئرمین تبدیلی کا فیصلہ  آخری فیصلہ نہیں۔