Sunday, September 8, 2024

وفاق کی زیادتیوں کے خلاف سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں ایک ہوگئیں

وفاق کی زیادتیوں کے خلاف سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں ایک ہوگئیں
July 10, 2016
کراچی(92نیوز)وفاق کی زیادتیوں کے خلاف سندھ اور خیبر پختونخوا حکومتیں ایک ہوگئیں وزیر اعلیٰ  پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاق ان کے صوبے کی بجلی چوری کررہا ہے وہ اپنے حق کے لیے بھرپور احتجاجی مہم شروع کرنے جارہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی  صدائے احتجاج بلند کریں ۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی کے دورے پر آئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی  جس میں ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مہمان وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  بجلی کے معاملے پر سندھ اور کے پی کے کا موقف ایک ہے، وفاق خیبر پختون خوا کی 600 میگا واٹ وفاق چوری کرتا ہے ۔  وزیراعلیٰ سندھ بھی شکایتوں میں پیچھے نہ رہے  بولے  وفاق سے صرف لالی پاپ ملتا ہے بجلی کے معاملے پر حصہ کم دیا جارہا ہے، ترقیاتی کاموں اور وسائل کی تقسیم میں زیادتی کی جارہی ہے ۔ سائیں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام ان کے دروازے پر آکر احتجاج کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی سہولتیں دی جائیں، مگر وفاق ان کی نہیں سنتا ۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کریں گے۔