Friday, April 26, 2024

وفاق کی اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ادارے واپس لینے کی تیاریاں

وفاق کی اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ادارے واپس لینے کی تیاریاں
April 23, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی حکومت نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ادارے واپس لینے کی تیاریاں شروع کر دیں ،وزارتوں کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جب کہ  صوبوں کی جانب سے سکیورٹی اخراجات میں حصہ نہ ملنے پر وفاق پریشان ہے ۔ وزیراعظم کو 18ویں ترمیم کےباعث قدرتی وسائل کی تقسیم اور صوبوں کےمطلوبہ کردار پرتحفظات  ہیں  جب کہ شاہد خاقان عباسی نےقدرتی وسائل پرآئین کےآرٹیکل 158کےتحت نظرثانی کی تجویزدی۔